اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارآج شام سینیٹ کی نشست اور کل وزیرخزانہ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھائیں گے، سابق وزیر خزانہ سے چیرمین سینیٹ حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈا کل صبح وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں صدر مملکت اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔
خیال رہے آج احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے تھے ، اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا نثااللہ نے آئی جی سے مکالمے میں کہا تھا کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر آج چھٹی پر ہیں، جب جج آئیں گے تو ہم بھی اسی روز آ جائیں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز اسحاق ڈارپانچ سال خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔