اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار کا گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی تردید کر دی۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اسحاق ڈار نے دوٹوک کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا اور چند روز میں گورنر سندھ کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائےگا۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔

ایم کیو ایم چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں انھوں نے تو ایسا کچھ نہیں بتایا اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا یہ صرف افواہیں ہیں وزیراعظم ہر فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس پر بھی اعتماد میں لیتے، ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عہدے آنے جانے ہوتے ہیں، کوئی ساری زندگی ان پرنہیں رہتا، لیکن ایسے کام کرکے جانا چاہیے کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں