امریکا میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چور کہنے والے کو ان کے ساتھی نے گالی دے دی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مخالفانہ نعروں سے استقبال ہوا۔ اس دوران ایک شخص نے چور کے نعرے لگائے جس پر اسحاق ڈار کے ساتھی نے گالی دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا آمد پر چور چور کے نعرے، نعرے کے جواب میں اسحاق ڈار کے ساتھی نے گالی دے دی#ARYNews #IshaqDar pic.twitter.com/KspPAjTaRZ
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 13, 2022
اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی وفد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکا میں موجود ہے۔
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عالمی اداروں سے اضافی فنڈز کی درخواست کی جا سکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔