جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کا امریکی قومی سلامتی مشیر سے رابطہ، ٹرمپ کا بیان خوش آئند قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی مشیر میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان اور امریکا میں آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی ،صحت پر مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ٹرمپ کا افغانستان سےچھوڑی گئی امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی کااعلان خوش آئند ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہار تشکر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کیا۔

کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا تھا، جس پر وزیر اعظم پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی پر قائم ہیں، انھوں نے کہا 80 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں