مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا۔
ایک بیان میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مجھےنہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہےہیں کیونکہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپسی سےمتعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا عدالتی معاملات سےاسحاق ڈارخودآکر نمٹ لیں گے۔
شاہدخاقان نے کہا کہ وزرات خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں آئین کی رو سے ہر وزیروزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتاہے۔