اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حکومت نے سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے 12 ارب ڈالر کا ڈھول پیٹا ہے جو غلط بیانی ہے، سعودی عرب نے زیادہ سے زیادہ 6 ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے، نواز شریف کے سعودی عرب سے گہرے تعلقات تھے اور ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نے ن لیگ حکومت کو بھی تحفہ دیا تھا، ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی عرب نے دوست کی حیثیت سے تحفہ دیا تھا، سعودی عرب میں اس ملاقات میں نواز شریف اور مجھے دعوت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جو ڈیڑھ ارب ہمیں دیے وہ واپس نہیں کرنا تھے، ن لیگ حکومت آئی تو آئی پی پیز کو 503 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی، 98 میں بھی سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر مفت دینے کا معاہدہ ہوا تھا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے بعد سعودی عرب کو مزید بھی پیسے دینا تھے، یمن کی قرارداد پاس کرنے کی وجہ سے سعودی عرب سے تعلق خراب ہوئے، یمن سے متعلق قرارداد نہ آتی تو سعودی عرب نے مزید بھی امداد دینا تھی۔

اسحاق ڈار کے مطابق کویتی وفد پاکستان آیا تو ان سے کریڈٹ ایک سال کرنے کی بات کی تھی، سعودی حکام نواز شریف کی ذاتی حیثیت میں بڑی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر چند روز میں آرٹیکل لکھوں گا، حکومت کو ادھار پر تیل ملے گا تو ہر سال کی قیمت اگلے سال ادا کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار سیاسی پناہ سے متعلق سوال پر جواب نہیں دیا اور کہا کہ میرا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا تو ہوم آفس کو اطلاع دینا میری ذمہ داری تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں