تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

"فکر نہ کریں سب اچھا ہوگا”

کابل: پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل کے ایک روزہ دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے خصوصی گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاک افغان تعلقات سے متعلق معاملات پر گفتگو کےلیے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ افغان دارالحکومت کابل میں موجود ہیں۔

دورہ کابل کے موقع پر آئی ایس آئی چیف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے افغانستان اب کیا ہوگا؟ جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہوگا۔

اس موقع پر کابل میں پاکستانی سفیر نے صحافی کو جواب دیا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔

اپنے دورہ کابل میں ڈی جی آئی ایس آئی طالبان قیادت سے ملاقات کا امکان ہے اور اس ملاقات کے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاک افغان سیکیورٹی، اقتصادی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا بعد ازاں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -