منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور اس سے قبضے سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر نے کہا کہ ملزم سکندرخان نے2019سےپہلےٹی ٹی پی سے وابستگی کااعتراف کیا، ملزم2013میں کراچی میں دہشت گردی کےمقدمات میں گرفتارہوا تھا ، جس کے بعد اسے مردان جیل منتقل کیاگیا۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم سزا کاٹنے کے بعد2019میں داعش سےمنسلک ہوگیا، ملزم نےکراچی میں ساتھیوں کی مددسےبھتہ خوری کا انکشاف کرتے  ہوئے  بتایا پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے مزید بتایا کہ ملزم کا بھتہ نہ دینے پر ڈاکٹر پر فائرنگ اور کلینک پربم حملہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی میں اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 مختلف کاررائیوں میں 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2008 میں انٹیلی جنس بیورو کے 2 افراد کے قتل کا عتراف کیا،گرفتار ملزمان میں نبی گل اور محمدعقیل شامل ہیں، ملزمان نے قتل اور دیگروارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں