بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

دبئی سے 4بھارتی شہری ڈی پورٹ کردیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : چار بھارتی شہریوں کو شدت پسند تنظیم داعش کا لٹریچر سوشل میڈیا میں پھیلانے پر ڈی پورٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق داعش کے لئے کام کرنے والے چاربھارتی شہریوں کوڈی پورٹ کردیا گیا ہے، جنہیں بھارت پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا، ان بھارتی شہریوں کی گرفتاری سینتیس سالہ خاتون افشاں جبیں کی حیدرآباد دکن میں حراست کے بعد عمل میں آئی۔

افشاں جبیں کو ابوظہبی سے دولت اسلامیہ کے لیے نوجوانوں کی بھرتی کے لیے بھارت بھیجا گیا تھا۔

بھارتی شہری داعش کے فیس بک گروپ کے رکن تھے اور داعش کا لٹریچر فیس بک پر پھیلا رہےتھے، ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں میں ایک غیر مسلم بھی شامل ہے۔

اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات نے داعش سے تعلق کے شبہے میں آٹھ بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ داعش کے لئے کام کرنیوالے مزید بھارتی ڈی پورٹ کئے جاسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں