کراچی: شہر قائد میں داعش کے لیے کام کرنے والی خواتین کےگروہ کاانکشاف ہوا ہے، یہ گروہ شدت پسندوں کی شادیوں کابھی انتظام کرتا ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں داعش کی حمایتی خواتین کا ایک گروہ سرگرم ہے جو خواتین کی ذہن سازی اور چندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ شدت پسندوں کی شادیوں کا انتظام کرتا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے دعویٰ کیا کہ اس نیٹ ورک کی سرپرستی صفورہ بس حملے کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی بیگم اوردوسرےملزموں کی خاتون رشتہ دارکرتی ہیں۔
- Advertisement -
راجہ عمر خطاب نے دعویٰ کیا کہ یہ نیٹ ورک خواتین میں ایک یو ایس بی تقسیم کرتاہے جس میں داعش کے متعلق ویڈیوز بھی ہوتی ہیں، خواتین فنڈز اکٹھا کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کی شادیاں بھی کرواتی ہیں۔