تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسلام برطانیہ میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب

برطانیہ میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے اور گزشتہ دہائی میں مسلمانوں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اسلام سب سے تیزی سے مقبول ہونے والے مذہب کے طور پر سامنے آیا ہے اور گزشتہ 10 سال کے دوران وہاں مسلمانوں کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں کی جانے والی مردم شماری میں 39 لاکھ افراد نے اپنا مذہب اسلام بتایا تھا۔ اس سے قبل برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی کی شرح 4.9 فیصد تھی جو بڑھ کر اب 6.5 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں برطانیہ میں عیسائی آبادی میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم ملک میں اب بھی سب سے زیادہ افراد کا مذہب عیسائیت ہی ہے۔

واضح رہے کہ 2001 میں برطانیہ کی مردم شماری کے فارم میں مذہب کا سوال شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -