بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

رواں صدی اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی تھنک ٹینک اور دیگر تحقیقی اداروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں صدی کے آخر تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا اور دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی جب کہ انڈیا میں مسلمانوں کی تعداد 30 کروڑ ہو جائے گی۔

اس حوالے سے امریکی تھنک ٹینک نے حیران کن اعداد و شمار جا ری کیے ہیں جن کے تحت مسلمانوں کی آبادی دنیا کی آبادی کا 2050 تک 30 فیصد ہو جائے گی جو کہ اس وقت 23 فیصد ہے اس طرح روان صدی کے آخر تک ہر تیسرا شخص مسلمان ہوگا جب کہ ہندوستان مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

اسی طرح ایک اور بین الاقوامی جائزے کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی دیگر مذاہب کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے گو اس وقت دنیا میں عیسائیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے تا ہم آبادی میں اضافے کا تناسب اسی طرح جاری رہا تو اسلام اس صدی کے اختتام تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

انسانی آبادی کے حوالے تحقیق کرنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد انڈونیشیاء میں موجود ہے لیکن ہندوستان کے مسلمان گھرانوں میں شرح پیدائش کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ انڈیا میں مسلمانوں کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کی واحد وجہ ان کی آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی مذہبی انتہا پسندی کے بارے میں خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں