منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کولن منرو کی تیز ترین نصف سینچری اور فہیم اشرف کی ذمے دارانہ اننگز کی بدولت یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے کولن منرو نے نصف سنچری کرتے ہوئے 63رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان نے35 جبکہ فہیم اشرف نے 39 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1632437581886496771?s=20

کوئٹہ کی جانب سے عمید آصف نے تین، محمد نواز نے 2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل نے دھواں دھار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1632405565350502400?s=20

اہم ترین میچ میں ٹیم میں شامل ہونے والے عمر اکمل ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے مجموعے کو 179 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1632408169543528453?s=20

عمر اکمل کی اس طوفانی اننگز میں 5 بلند وبالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

اس سے قبل 17رنز پر4 وکٹیں گرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار کم بیک کیا،آل راؤنڈر محمد نواز اور نجیب اللہ زدران نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کی نیا کو پار لگایا، دونوں بیٹرز نے اسلام آباد کے بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تیزی کے ساتھ رنز اسکور کئے۔

محمد نواز اور زدران کے درمیان 63 گیندوں پر 100 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سینچریاں بھی بنائیں۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1632408107639791616?s=20

محمد نواز 52 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ نجیب اللہ زدران نے 34 گیندوں پر 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی بیٹنگ میں 3 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے3اور فہیم اشرف نے2وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اہم ترین میچ کے لئے مارٹن گپٹل کی جگہ نجیب اللہ جبکہ محمد حفیظ کی جگہ عمراکمل کو شامل کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ہیں، رحمان اللہ گرباز اور فاروقی کو ٹیم میں شامل کیا گیاتھا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں