جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

2050 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا، ریسرچ رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ایک نئی ریسرچ رپورٹ کے مطابق اگلے 25 سال میں پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہوگا اور یہ سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

معروف بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پیو نے ایک نئی ریسرچ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

پیو ریسرچ سینٹر کے دی فیوچر آف ورلڈ ریلیجنس (عالمی مذاہب کا مستقبل) کے مطابق اس ادارے نے اپنی تحقیق میں اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ اس صدی کے وسط 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پیروی کرنے والا مذہب بن جائے گا۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2050 میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 310 ملین سے زیادہ ہو جائے گی اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہو جائے گا۔

سال 2050 میں بھارت کی مجموعی آبادی کا 77 فیصد ہندو کے بعد مسلمان 18 فیصد کے ساتھ دوسری سب سے بڑی آبادی ہوں گے۔

سال 2050 میں یورپ میں مسلم آبادی 2.7 فیصد تک رہنے کی امید ہے جو سال 2010 میں بھی 2.7 فیصد ہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں