جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں سرکاری ملازم کا 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں سرکاری ملازم نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والے سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین نے گھر کا کام ٹھیک سے نہ کرنے پر ڈنڈا مار کر 12 سالہ بچی کی ٹانگ توڑ دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پولی کلینک اسپتال اسلام آباد سے کروالیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی ٹانگ ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی پر تشدد کرنے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: برتن ٹوٹنے پر مالکن کا 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد میں برتن ٹوٹنے پر مالکن نے 13 سالہ بچی یاسمین پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق یوسی ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

متاثرہ یاسمین کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے ہاتھ ، پاؤں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ ہاتھ پر سوجن پائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں