اسلام آباد : اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اجازت دینے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے ایچ نائن میں اجازت دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا پی ٹی آئی کو ٹی چوک روات میں اجازت دی جا سکتی ہے۔
ذرائع وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ اجازت دینے یہ نادینےکےحوالےسے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔
یاد رہے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کیلئے انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے 39 شرائط کا بیان حلفی طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونا چاہیے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے ہوگی، پی ٹی آئی اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے،انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اور جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کرنا ہوگا۔