اشتہار

غیر ملکی مسافر کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو محکموں میں لڑائی، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کو حراست میں لینے کے معاملے پر اینٹی نارکوٹک فورس اور کسٹمز کے محکموں کے اہل کار آپس میں دست و گریبان ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناخوش گوار واقعہ ایک غیر ملکی مسافر کو حراست میں لینے پر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کلیٹن لِینڈرو ایک برازیلین شہری ای کے 612 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، امیگریشن کے بعد مسافر انٹرنیشنل ارائیول سے اپنا سامان لے رہا تھا، کہ اے این ایف اہل کاروں نے انھیں حراست میں لینے کی کوشش کی، تاہم کسٹمز حکام نے اہل کاروں کو غیر ملکی مسافر اور ان کے سامان کو حراست میں لینے سے روک دیا۔

- Advertisement -

کسٹمز حکام کے مطابق اسکیننگ کے بعد ہی کسی مسافر کو حراست میں لیا جاسکتا یے، تاہم اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ان کو مسافر پر منشیات اسمگلنگ کا شبہ ہے، اس لیے وہ اسے حراست میں لے رہے ہیں۔

کسٹم حکام کی جانب سے رکاوٹ ڈالے جانے پر اے این ایف اہل کاروں نے شور شرابا مچایا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا، اس دوران دونوں محکموں کے اہل کار باہم دست و گریبان ہو گئے، اور اسلام آباد ایئر پورٹ مچھلی منڈی کی صورت اختیار کر گیا۔

محکموں کے جھگڑے کی وجہ سے پاکستان پہنچنے والے انٹرنیشنل ارائیول پر ملکی اور غیر ملکی مسافر پریشان ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد اے این ایف اہل کار غیر ملکی مسافر کو سامان سمیت حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے، تاہم اے اسی کسٹمز نے سامان اپنے قبضے میں لے لیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں محکموں کے افسران اب اس معاملے کو چھپانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب اے این ایف ترجمان اس معاملے میں اپنا مؤقف دینے گریزاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں