اسلام آباد : سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آبادایئرپورٹ کاانتخاب کرلیاگیا، عازمین حج کی براہ راست پروازوالی ایئرلائن روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سےمستفیدہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے روڈٹومکہ پائلٹ پراجیکٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کاانتخاب کرلیا ہے،سعودی وفدکےسربراہ سلیمان الیحی نے انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا ہے اور ایئر لائن، ایوی ایشن سے متعلق اصلاحات کا بھی کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سعودی امیگریشن رپورٹ سعودی وزارت مذہبی امورکودیں گے، سعودی عرب کی منظوری کےبعدامیگریشن،کسٹم ڈیسک بنائےجائیں گے، روڈٹومکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جائیں گے، سعودی عرب ملازمت یاوزٹ ویزےوالوں کویہ سہولت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عازمین حج کی براہ راست پروازوالی ایئرلائن روڈٹومکہ پراجیکٹ سےمستفیدہوگی۔
گذشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کوروڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سعودی وفد پاکستان کے دورہ کے بعد روانہ ہوگیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا پاکستان نے 5 ائیر پورٹ روڈ ٹومکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل سعودی عرب کے علی سطح کے وفد ڈی جی امیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں ا سلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر سعودی وفد کو عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے ، ایف آئی اے، کسٹم، امیگریشن حکام بھی موجود تھے۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی، پہلے مرحلے مین عازمین کو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر پری کلیئرنس دی جائےگی۔