جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسلام آبادایئرپورٹ: مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے افراد کی گاڑی سے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57 گولیاں، پانچ میگزین ،ایک شارٹ گن اور چھ کارتوس شامل ہیں، کارروائی کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ایک رپورٹ شائع کی گئ تھی جس میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں اے ایس ایف کے عملے نے ایئر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اس کے علاوہ اے ایس ایف عملے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران گزشتہ سال سو کلو سے زائد ہیروئن اور آئس قبضے میں لی گئی اور ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی ضبط کی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کئے۔ جن کی تعداد 2ہزار420 ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں