ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کا”حقیقی آزادی مارچ” آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کا آزادی مارچ آج پشاور سے شروع ہوگا، مارچ کو روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ” حقیقی آزادی مارچ” آج پشاور سے شروع ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں تاریخی مارچ آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم پیغام

- Advertisement -

حقیقی آزادی مارچ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، کل حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرونگا، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند

حکومت نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں، لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ خیبر پختون خوا سے بھی رابطہ منقطع ہے۔

اٹک پل پر شیشے کےٹکڑے بچھادیےگئے

کےپی سےقافلوں کو پنجاب میں داخل ہونےسےروکنےکیلئےنیا حکومتی ہتھکنڈا سامنے آیا ہے، جہاں پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانےوالے اٹک پل کو سیل کردیا گیا ہے، کارکنان کی آمدورفت روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے سڑک پرتارکول ڈال کر شیشےکےٹکڑے بچھادیے جبکہ کرینوں کی مددسےریت سےبھرےکنٹینربھی لگادیئےگئے۔Image

پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کی جانب رواں دواں

حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ملک بھر سے ہزاروں قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، گوجرانوالہ سے سو گاڑیوں پرمشتمل پہلا قافلہ جہلم کے قریب پہنچ گیا ہے، پولیس نے کارکنوں کو رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی مگر پُرجوش کارکنان بیرئیر ہٹا کر اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔

رینالہ خورد سے حقیقی مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، قافلہ شارٹ کٹ راستوں سے اسلام آباد پہنچا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، رات گئے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن جب کہ میاں محمود الرشید کو لاہور میں اقبال ٹاؤن سےگرفتارکیا گیا۔

لاہور کے اندرونی اور بیرونی راستوں کو کینٹیرز لگا کر بند کردیا ہے، جس کے باعث بابو صابو اور بتی چوک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، راوی پل اور راستوں بندش کے باعث لاہور کے باسی کشتیوں کا استعمال کرکے مقامی منزل کی جانب گامزن ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کشتیوں کو بھی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Image

لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

اسلام آباد کے اسپتال ہائی الرٹ

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اضافی بیڈز مختص کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی، ہڈی جوڑ، جنرل سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں پمز، پولی کلینک کے بلڈ بینک میں اضافی خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں