بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

عدلیہ مخالف بیان : مریم نواز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز ے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان بلیک میلنگ کرکے عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے، مریم نواز کے بیان پر عدلیہ کو ایکشن لینا چاہیے۔

دوسری جانب ماہر قانون فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا بیان عدلیہ پراثرانداز ہونے کے مترادف ہیں، یہ عدلیہ کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، توہین عدالت کا مقدمہ ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، مریم نواز کے عدلیہ پر حملے

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ عدلیہ آج بھی ان کو سہولت فراہم کر رہی ہے،جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے،عدلیہ پر اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف فیض بابا رحمت لگےہوئے تھے،قمرباجوہ کی ایک ایکسٹینشن پرمؤقف واضح ہے میں نے قیمت چکائی جبکہ جنرل فیض نے الیکشن رگ کیا اور ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی،فیض نے پیسہ بنایاان کے گاؤں میں ان کا گھر دیکھ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں