تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مقابلہ، سب انسپکٹر شہید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرنیوالےافراد پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث تین افراد زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرنے والی گاڑی کا تعاقب کیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر لیاقت شہید ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

تھانہ بارہ کہو پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور کار کو بھی تحویل میں لیا جاچکا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا بیان

بارہ کہو کےعلاقے میں فائرنگ کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فائرنگ کا واقعہ2 گروپوں کی پرانی دشمنی پر پیش آیا، ایک گروپ کے 2ملزمان نےدوسرے گروپ پرفائرنگ کی، پولیس نےتعاقب کرکےایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نےکی، جس سےسب انسپکٹر شہید ہوئے، واقعے میں زخمی پولیس اہلکاراور زخمی ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ فائرنگ کےواقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -