تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسلام آباد کیپٹل پولیس نے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

آئی سی ٹی کے مطابق شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے، اور تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں۔

اسلام آباد کیپٹل پولیس نے عندیہ دیا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے 300 سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔

دریں اثنا، اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہے، آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں، اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری قانون کا احترام کریں۔

پولیس نے خبردار کیا کہ غیر قانونی عمل کرنے والوں کے خلاف پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک افواج کارروائی کے مجاز ہیں، ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون کا احترام کریں، قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -