اسلام آباد میں دو خواتین کے قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ایک خاتون کو گھر کے باہر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دو خواتین کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، ملزم نے دو خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تیسری خاتون پر بھی حملہ کیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسری خاتون نے گلی میں بھاگ کر اپنی جان بچائی، مقتولین ماں بیٹی تھیں، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم صداقت گھر کا ملازم تھا اس نے دونوں خواتین کو قتل کیا جو کہ ماں بیٹی ہیں، ملزم نے تیسری خاتون پر بھی حملہ کیا وہ زخمی ہوگئی۔
بعدازاں شور شرابے پر لوگ آئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی موبائل پھینکتی ہے، اس کے بعد لڑکا اسے بلاتا ہے کہ میری بات سنو مگر لڑکی وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔
اس کے بعد ملزم صداقت آرام سے وہاں سے نکل کر چلا جاتا ہے، واقعے کے بعد محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی اور اندر جاکر دیکھا تو گھر کے اندر ماں اور بیٹی کی لاش پڑی ہوتی ہے۔