جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پوسٹ میں پی سی بی نے لکھا کہ ’ان کے اہل خانہ، دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

مرحوم فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 182 ڈومیسٹک میچز کھیلے اور تمام فارمیٹس میں 496 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مقامی فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں