شارجہ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اوپنر سمتھ کے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری اہم میچ کے دوران پشاور زلمی کے 136 رنز 9 وکٹوں کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں پر مقررہ ہدف مقررہ اوورز کی آخری گیند پر حاصل کر لیا جس میں اسمتھ اور شین واٹس کے درمیان پارٹنر شپ نے اہم کردار ادا کیا۔
اسلام یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز اسمتھ نے ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور فتح اپنے ٹیم کے نام کرلی جب کہ مصباح سمیت دیگر چار بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے کہ شین واٹسن نے آکر اسمتھ کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ اننگ کھیلی۔
شین واٹسن آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر دوسرا اور فاتحانہ رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے بٹ نے آخری بال پر رن لے کر ٹیم کی فتح کو ممکن بنایا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی تھی جس میں آئن مورگن 28 رنز کے سوا کوئی بھی ٹاپ آرڈر بلے باز لمبی اننگ نہیں کھیل سکا جب کہ کپتان کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیل اینڈر پوزیشن پر کھیلتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 19 رنز بناپائے۔
تاہم اننگز کے آخری مرحلے میں شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے تیز کھیلنے کی کوشش کی جس کے مدد سے زلمی کی ٹیم 18 گیندوں پر 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچ سکا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ رمان ریئس نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے اس وقت پشاور زلمی کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔