اسلام آباد: کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا سیکٹرز میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوروناکیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی کمرشل ایریا سیل کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے چھ ہزار سے زائد کیسز جبکہ سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں ڈھائی سے تین سو کیسز ہو چکے ہیں ، جس کے بعد جی نائن ٹو، تھری اورکراچی کمپنی کمرشل ایریا کو گزشتہ رات سیل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھانے پینے اور ضروری استعمال کی اشیاء کے اسٹورز مخصوص وقت کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ سیکٹر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
گذشتہ روز بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد کے 2 رہائشی علاقے سیل کردیئے گئے تھے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا تھا جی سیون ٹو،تھری اور جی نائین میں سب سےزیادہ اموات ہوئیں، اس علاقے میں بلاوجہ گھرسےنکلنےکی اجازت نہیں، گھرسےصرف ایک بندہ نکلے اور ضروری سامان لیکرواپس آئے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہماری ریپڈرسپانس ٹیم چیک کرتی رہےگی، ہر24گھنٹےبعدصورتحال کاجائزہ لیتےرہیں گے، کیسزبڑھنے پر لاک ڈاؤن مزید سخت کردیں گے۔
ڈی سی اسلام نے مزید کہا تھا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکئی اداروں کوسیل کیا، ادویات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونےدیں گے، کورونا کے بارےمیں جھوٹ پھیلانےوالوں پرمقدمات درج کیے جائیں گے۔