تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لیڈی ڈاکٹر اور شوہر نے جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچالی

ملتان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے جھیل میں ڈوبنے والے بچے کی جان بچالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر قرۃ العین اور ان کے شوہر اسرار نے نلتر جھیل میں ڈوبنے والے بچے کو سی پی آر دے کر اس کی زندگی بچالی، خاتون ڈاکٹر شوہر کے ساتھ وادی نلتر گھومنے گئی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دو سے تین روز قبل گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں‌ اس وقت پیش آیا جب بچہ بکریاں‌ چراتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر فوری بچے کی مدد کررہی ہیں اور اس کے پیروں کو مسل رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی بچے کو سی پی آر دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے اہلخانہ قریب کھڑے رو رہے ہیں جبکہ خاتون بچے بچاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ہمت کرو بیٹھا سانس لو۔

بعدازاں شوہر اور اہلیہ کی محنت رنگ لائی اور بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں.

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والی قرۃ العین کینسر اسپیشلسٹ ہیں ان کے شوہر اسرار ملتان کے نجی ریڈیو چینل میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر قرۃ العین کا بتانا ہے کہ بچہ اب خیریت سے ہے جبکہ ایک اور بچہ بھی ڈوبا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خاتون کے احسن اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -