پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

اسلام آباد: تیز رفتار ڈمپر نے 3 شہریوں کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو ٹکر مار کر 3 شہریوں کی جان لے لی۔

حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پولیس نے پمز اسپتال منتقل کر دیا۔ 5 گاڑیوں کو ٹکر اور شہریوں کو کچلنے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

گزشتہ روز فیصل آباد بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں 2 کم عمر بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹوں میں تیز رفتار ڈمپروں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

9 سالہ ارم اور 8 سالہ کرن موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں جبکہ موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتار کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے ایک روز قبل لاڑکانہ میں ایک ہی ڈمپر نے 5 روز میں 4 افراد کو کچل کر مار ڈالا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے ڈمپر نے ایئرپورٹ روڈ پر ایک اور خاتون کو کچلا۔

ڈمپر کی ٹکر سے قطب کالونی کی رہائشی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی تھیں، 4 روز قبل اسی ڈمپر کے کچلے جانے سے ماں، بیٹا، بیٹی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوا تھا۔

اس نے عید شاپنگ کیلیے مارکیٹ آنے والی فیملی کو کچل دیا تھا، پہلے حادثے کے بعد لائسنس بنوا کر ڈمپر کا ڈرائیور تبدیل کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں