ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کےمطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق فائرنگ دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے.

بیرسٹر فہدملک کو صبح چار بج کر پندرہ منٹ پر شدید زخمی حالت میں پمزاسپتال لایاگیا تھا، انہیں چار گولیاں لگی تھیں.

واقعے کے بعد ایس ایچ او شالیمار کو معطل کردیا گیا تاہم تصادم کی وجہ معلوم نہ ہوسکی.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے.

*ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب پر فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں