ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید، سب انسپکٹر سمیت 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر 2 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے  زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل اور کانسٹیبل قیصر شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جبکہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے، سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

ایس ایچ او میاں عمران گھر سے گاڑی میں نکلے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی 20 برس قبل پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

شہید انسپکٹر میاں عمران عباس کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں