اسلام آباد: اسلام آباد میں ہائی ایس میں سواری بٹھانے کے بہانے لوگوں کو لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مسافر گاڑیوں میں وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، کئی بار ہائی ایس اور دیگر گاڑیوں میں مسافروں کو بٹھانے کے بہانے لوٹنے کی شکایات عام ہوگئی تھی، آج اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نئ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو ہائی ایس میں سواری بٹھانے کےبہانے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 1400 ریال، 50 ہزار پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ہائی ایس اور جعلی نمبر پلیٹیں بھی قبضے میں کرلی ہیں۔
- Advertisement -
گرفتار ملزمان میں سید علیم،عمیر مراد،طاہر محمود ،سجاد حسین اور دیگر شامل ہیں جن کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ اسلام آباد میں وارداتیں بھی کرتے تھے۔