ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد، ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام کے نام پر دھوکا دہی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی کے نام پر دھوکا دہی کا انکشاف ہوا ہے، سائبر کرائم ونگ نے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیٹھ کر بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، جعلسازی اور دھوکا دہی کے خلاف سائبر کرائم ونگ نے بڑا آپریشن کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد میں گھر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل آلات، ڈیوائسز ضبط کرلی، ملزمان مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کا جھانسہ دے کر لوگوں سے رقم بٹورتے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کا نیٹ ورک ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر لوگوں کو لوٹتا رہا ہے، غیرقانونی بائیو میٹرک ڈیوائئس، 40 جعلی انگوٹھا تصدیق مشینیں، سمز برآمد کرلی گئی ہیں۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان کے خلاف یونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں بینک ڈکیتی میں ملوث 2 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے، ایف بی آئی نے گرفتاری پر 30 ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، دونوں ملزم بینک میں جعلسازی کرتے پکڑے گئے، ملزمان نے نیویارک کے بینک میں بھی ڈکیتی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں