اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کو دو روز میں بازیاب کرواکر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا تعطیلات کی وجہ سے سیکریٹری دفاع کی رپورٹ نہیں آئی، سیکریٹری دفاع کا رویہ غیرسنجیدہ اور سست روی افسوسناک ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق سیکریٹری دفاع کا یہ رویہ ایسے کیس میں ہے جہاں لاپتہ شہری کی زندگی خطرے میں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 2 اگست تک بازیاب کرواکے شہباز گل کے بھائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ آئندہ کیس کی سماعت دستیاب یینچ کے سامنے مقرر کریں جبکہ لاپتہ افراد بازیابی کیسز کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔