اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خواجہ آصف نااہلی، اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خواجہ آصف نااہلی کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس اطہر من اللہ کا تحریر کردہ فیصلہ 35 صفحات پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے خواجہ آصف نااہلی کیس کے ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے ملازمت کے معاہدے کا اعتراف کیا ہے، وہ این اے 110 اسے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی سے مختلف اوقات میں 3 کنٹریکٹ کیے تھے۔

فیصلے کے مطابق خواجہ آصف 2013 میں الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، 2013 میں خواجہ آصف کو دئیے گئے ووٹ کالعدم قرار دے دئیے گئے، ایک نااہل شخص پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا ہے، پارلیمنٹ کے بجائے فیصلہ عدالت میں ہوگا تو فیصلہ قانون پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بطور وکیل خواجہ آصف جانتے تھے کاغذات نامزدگی کے لیے کیا ضروری ہے، ان کو معلوم تھا کہ کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی گئیں، کاغذات نامزدگی میں ملازمت ظاہر کرنے کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا گیا، دستاویزات سے ثابت ہوا کہ خواجہ آصف نے جان بوجھ کر ملازمت کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اثاثوں میں غیر ملکی بینک اکاؤنٹ ڈکلیئر نہیں کیے۔

سپریم کورٹ میں گزشتہ کیسز کے فیصلے کے بھی حوالے دئیے گئے، فیصلے میں عمران خان کے نواز شریف کے خلاف مقدمہ کا حوالہ دیا گیا، پارلیمنٹ عزت و تکریم کی حقدار ہے، سیاسی قوتوں کو تنازعات سیاسی فورم پر حل کرنے چاہئیں،


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں