ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کیس سے متعلق بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ہائیکورٹ کے 2 رکنی خصوصی بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیلیں مسترد کر دیں، غلام قادر کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ شہری غلام قادر کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر ایک ایک کروڑ جرمانہ بحال کردیا گیا ہے۔

اس وقت کے ایس ایچ او گولڑہ پر بھی ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بحال کیا گیا، جسٹس محسن اختر نے 2021 میں عدالتی تاریخ کے سب سے بڑے جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی عدم بازیابی پر ریاستی مشینری کو ذمہ دار قراردیا تھا، جسٹس محسن اختر نے لاپتہ شہری غلام قادر کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا تھا۔

30 دن میں شہری بازیاب نہ ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ بھی بحال کیا گیا ہے، غلام قادر 28 اگست 2014 سے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود سے لاپتہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں