اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ پرامن ہوگا۔

سنگجانی جلسہ گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا، ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا، لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا، جلسہ مہنگائی، لاقانونیت کیخلاف، ملک اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسےمیں شریک ہوں گے، جلسےکی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جاسکا، پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے جب این او سی ہے تو راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، ہمارے 2 کارکنان کو پکڑا گیا ہے، پولیس سے درخواست ہے یہ جلسہ پرامن ہے۔

انھوں نے کہا کہ کل 2 بجے جلسہ ہوگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ وقت پر جلسہ ختم کیا جائے، مختص وقت سے اگر 1 یا 2 گھنٹےزیادہ بھی ہوجائے تو انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں