منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ آج کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری پر ایئرپورٹ کو ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس آج ہیڈکوارٹرز کراچی میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ترکیہ کی کمپنی کو15 سے20 سال کیلئے ٹھیکے پر دینے پر غور ہوگا، بورڈ کی منظوری پر ایئر پورٹ کو ترکیہ کے کنسورشیم کے حوالے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے 8 اکتوبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی کو تکنیکی طور پر منظورکرلیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر انہیں تکنیکی آؤٹ کردیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی تھی۔

آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے پرترکیہ کی کمپنی کو اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر حوالے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں