ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول دھند کی وجہ سے متاثر ہوگیا، کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ شارجہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 182 کو پشاور موڑ دیا گیا ہے۔ دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 134 بھی لاہور میں اتری۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مزید بتایا کہ دھند کی وجہ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 179 دبئی روانہ نہ ہوسکی۔

- Advertisement -

پی کے 181 کی اسلام آبا د سے شارجہ روانگی میں بھی دھند کے باعث تاخیر کا سامنا ہے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 325 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی سے لاہور، اسلام آباد جبکہ لاہور سے کراچی اور اسلام آباد کی پروازوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑیگا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز شارجہ کیلئے رات12 بجے سے تاحال روانہ نہیں ہوسکی ہے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر پروازوں کا شیڈول بحال ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں