اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد کی بندش، عمران کل سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسلام آباد بند کرانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل رابطہ مہم پر نکلیں گے، پی ٹی آئی نے پاناما لیکس سے متعلق دستاویزی فلم بھی تیارکرلی۔

اطلاعات کے مطابق اپنی احتجاجی تحریک کے دوران تحریک انصاف نے اسلام آباد کو بند کرنے کا پورا پلان تیار کرلیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عوام کو متحرک کرنے کے لیے تیار ہیں اور کل عوامی رابطہ مہم پر نکلیں گے۔

کپتان ہفتے کو رابطہ مہم کے لیے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی وکلاء، ڈاکٹروں، اساتذہ اور دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ عمران خان انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

- Advertisement -

سیمینار میں پاناما لیکس سے عالمی سطح پر جنم لینے والی صورتحال اور بیرونی حکومتوں کے ردعمل پر جامع دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف تقریب سے اپنے خطاب میں پانامالیکس کی تحقیقات اور تحریک احتساب کے مستقبل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

کپتان ملک بھر میں عوام کو متحرک کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام کا بھی اعلان کریں گے۔

اسلام آباد بند کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم، اسد عمر کو ٹاسک

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی، فیصلہ کرلیا گیا کہ راستے کب اور کیسے بند کرنے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں منعقدہ گزشتہ روز کے اہم اجلاس میں عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کے لیے اسد عمر کی قیادت میں سات رکنی کمیٹی بنادی۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے لیے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے کون کون سے راستے کب اور کیسے بند کرنے ہیں اس بات کا ٹاسک اسد عمر کو دے دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں