اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں پیپر ملبیری پولن کی مقدار 97 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن کا پھیلاؤ شروع ہو گیا ہے، مارچ کے تیسرے ہفتے میں پولن کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں پیپر ملبیری پولن کی مقدار ستانوے فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیپر ملبیری پولن کی مقدار 45 ہزار فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی ہے، باقی 3 فی صد پولن میں اکیشیا، یوکلپٹس، پائنز، گھاس اور دیگر شامل ہیں، کینابِس، ڈینڈیلین اور آلٹرناریا پولن بھی فضا میں موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں فضائی پولن کی نگرانی کا نظام فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں 4 مقامات پر پولن مانیٹرنگ کے لیے سرویلنس ڈیوائسز نصب کر دیے گئے۔
براؤن رائس : اگر آپ یہ چاول کھاتے ہیں تو اس بات سے خبردار رہیں
محکمے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریضوں کو پولن کے اضافے سے خطرہ ہے، اس لیے شہری پولن کی شدت میں محتاط رہیں۔