بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘پہلی بار تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا آسان ہوا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس گھر بنانے کے لیے رقم نہیں ہے تو بینکوں سے قرضہ لے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ایچ اے آفیسرز ریزیڈینشیا اور پی ایچ اے اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے عام آدمی کو قرضوں کی فراہمی کے لیے بینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا، تاریخ میں پہلی بار تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا آسان ہوا ہے، اب کرائے کی رقم بینکوں کو قسطوں میں دے کر گھر کا مالک بنا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بنیاد 2008 میں رکھی گئی تھی لیکن 2016 تک کام نہ ہوسکا، 2017 میں بھی یہ منصوبہ سست روی کا شکار رہا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے 80ہزار یونٹس کا منصوبہ زیرتکمیل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کو اوپر لے کر جاتی ہے کیونکہ اس شعبے سے 30 دیگر صنعتیں وابستہ ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا لیکن ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بہتر پالیسیوں کےباعث مزدور اور کاشتکار طبقےکی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کورونا کےباوجود پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے، بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی برآمدات کے علاوہ محصولات اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں