اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت مؤکلہ کو پولیس کے حوالے کیا۔
علی اشفاق نے کہا کہ یہی قانون کا احترام کرنے والوں کو رویہ ہونا چاہیے جو ہم نے کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک مقدمے میں رہائی کے بعد ایف آئی اے نے ٹوئٹ کرنے کے جرم میں صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا تاہم آج سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
مجسٹریٹ ملک عمران نے پی ٹی آئی رہنما کے ریمانڈپر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کی۔