اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو5 کروڑ92 لاکھ 45ہزار میں پڑگیا، ذرائع نے بتایا کہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کےکھانے کی مد میں کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 اگست کواسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے، 150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا۔
ذرائع نے کہا کہ یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید 100 کنٹینر رکھے گئے اور 100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 7 ستمبرکی رات 205 مزید کنٹینراسلام آباد میں رکھے گئے تھے، 205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسےمیں اسلام آبادپولیس کےجوانوں کو2مرتبہ کھانا دیا گیا ، دومرتبہ کھانے کی مد میں25 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔
پی ٹی آئی جلسہ ختم ہونےکے باوجود تاحال کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے۔