جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے سے قبل وزارتِ داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کی سمری منظور کرتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا۔

پڑھیں:  بدھ 2 نومبر کو اسلام آباد بند کردیں گے،عمران خان

 اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق ترقی پانے والے سپاہیوں کے اسکیل کو 5 سے بڑھا کر 7 جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے گریڈ کو 7 سے بڑھا کر 9 کردیا گیا ہے، ترقی پانے والوں میں 7579 سپاہی، 1423 ہیڈ کانسٹیبل اور 1079 اے ایس آئی شامل ہیں۔
اسٹاف رپورٹر ذوالقرنین حیدر کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 41 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری کے لیے وزیر خزانہ کو سفارش کردی ہے، وزیر خزانہ کی جانب سے رقم کی منظوری ملتے ہی باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں