پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کی گرفتاری : اسلام آباد پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنےکی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ آئینی ادارےکی درخواست پرفواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کوانکےفرائض سےروکنےکیلئے ڈرایادھمکایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے کے ساتھ لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سےفوادچوہدری کی گرفتاری کی گئی، اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یاد رہے فوادچوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ، عمر حمید سیکرٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں