اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد طلب کرلی گئی، پنجاب پولیس کے ڈی آئی جیز بھی دارلحکومت میں ڈیوٹی کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے24 نومبر کو ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس سخت اقدامات کررہی ہے، دو صوبوں کے پولیس حکام سے اسلام آباد پولیس نے مدد مانگ لی ہے، پنجاب پولیس سے 2 ڈی آئی جیز، 10 ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
4 ہزار رینجرز اہلکا ر اور 5 ہزار ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رینجرز اہلکار اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔
صورتحال کی پیچیدگی کے پیش نظر پنجاب کے10 ڈی پی اوز کو 500، 500 اہلکاروں کے ساتھ اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔
سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی 2،2 ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں، ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کٹ کے ہمراہ خدمات انجام دیں گے۔