اسلام آباد : نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) احسن یونس نے چارج سنبھالتے ہی تمام اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام اعلیٰ افسران کو تبدیل کر دیا، ڈی آئی جی سیکورٹی وقارالدین سید کا گلگت بلتستان تبادلہ کردیا جبکہ ڈی آئی جی سلیم کی موٹر وے پولیس میں تعیناتی کردی گئی۔
ایس ایس پی فرخ رشید گلگت،ایس ایس پی سلیمان کا کے پی میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی سرفراز ورک کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایس ایس پی عرفان طارق ، ایس پی سید بلال ، ایس پی عمر کا خیبرپختونخواہ اور ایس پی مصطفی کاایف آئی اے میں تبادلہ کردیا جبکہ ایس پی سرفراز ورک اور ایس پی رانا وہاب کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردیں۔
ایس پی نوشیروان کابلوچستان تبادلہ کردیاگیا جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے جہانزیب نذیرکی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردیں ، جہانزیب نذیر خان پنجاب میں تعینات تھے۔
گریڈ 19 کے محمد فیصل ، گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) مظہراقبال ، گریڈ18 کے لیفٹیننٹ (ر) کامران احمد ، پولیس سروس کے ضیا الدین احمد اور گریڈ18 کے تصور اقبال کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردیں۔
پولیس سروس کے سیدعلی کا تبادلہ وزارت داخلہ میں کردیا گیا جبکہ پولیس سروس کے ڈاکٹر فہد احمد اور پولیس سروس کے گریڈ 20 کے اویس احمد کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردیں۔
نئے آنے والے افسران کو اسلام آباد پولیس میں اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔