لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجا کرنا ہمارا حق ہے، ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج ضرور کریں گے لیکن پرامن کریں گے اور وزیراعظم کے استعفیٰ تک واپس نہیں آئیں گے۔
لاہور میں انصاف لائرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ نظام سے تنگ آچکے ہیں، یہ کسی جمہوریت ہے کہ بچے باریاں لے رہے ہیں، میرا کام ٹیکس چوری کے خلاف آواز بلند کرنا ہےکیوں کہ نیب سمیت دیگر ادارے کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہالیکشن میں دھاندلی ہوئی جس کے خلاف سڑکوں پر نکلے، کرپشن مافیا نے ملک کو تباہ کردیا، حکومتی ارکان کو معلوم ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے لیکن کرپشن مافیا ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کررہا ہے، ڈیولپمنٹ صرف نواز شریف کے اکائونٹس میں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کا مارچ فائنل موومنٹ ہے جس میں ایک طرف کرپشن کو بچانے کا والا مافیا ہے اور دوسری طرف وہ عوام ہیں جو نیا پاکستان دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرامن تحریک ہمارا حق ہے اور اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاج کیا جائےگا۔