بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

وفاقی انسدادِ فسادات فورس بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی جو اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا نےشرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر کے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی اس سلسلے میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جس میں اعظم نذیر تارڑ، احدچیمہ، عطاتارڑ اور فورسز کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹاسک فورس 24 نومبر کو احتجاج میں مسلح افراد اور پرتشدد واقعات کی نشاندہی کرے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ملک میں انتشار وفساد روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انسداد فسادات فورس کو عالمی معیار کی صلاحیتوں اور ساز و سامان سے لیس کیا جائےگا۔

اجلاس میں وفاقی فرانزک لیب کےقیام کی بھی منظوری دی گئی۔ فرانزک لیب میں تحقیقات و شواہد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آبادسیف سٹی منصوبے کو جدیدخطوط پر استوار کرنے اور وفاقی پراسیکیوشن سروس کومضبوط اور افرادی قوت بڑھانےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں